سینیٹ انتخابات: وفاقی کابینہ نے سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کی منظوری دے دی

Published On 29 August,2020 12:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کے متعلق بڑی پیشرفت ہوئی ہے، وفاقی کابینہ نے سینیٹ الیکشن میں سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کے آئینی مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت روکنے کیلئے آئینی ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے قبل سینیٹ انتخابات میں اراکین اپنا سنگل ٹرانسفر ایبل ووٹ خفیہ رائے شماری کے ذریعے کاسٹ کرتے تھے۔ اوپن ووٹ کے ذریعے معلوم ہو سکے گا کہ کس رکن اسمبلی نے کس امیدوار کو ووٹ دیا، اس مقصد کیلئے آئین کے آرٹیکل 226 اور انسٹھ 2 میں ترمیم کیجائے گی۔

ذرائع کے مطابق شو آف ہینڈز کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرانے کی تجویز مسترد کرنے کا مقصد چھوٹی سیاسی جماعتوں کی حق تلفی کو روکنا ہے۔ آئینی ترمیمی کا مسودہ منظوری کے لیے جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ سنگل ٹرانسفر ایبل ووٹ میں امیدوار کو مطلوبہ ووٹ مل جائیں تو باقی ووٹ اگلے امیدوار کو منتقل ہو جاتے ہیں۔

 

Advertisement