برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی نے کراچی میں شدید بارشوں کے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے پر تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔
جرمن دفترخارجہ کے ایشیا اور پیسفک ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) PETRA SIGMUND نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث جہاں درجنوں افراد ہلاک ہوئے وہیں پر متعدد لوگوں کو متاثر بھی کیا۔
Unprecedented rainfalls killed dozens in #Karachi and affected many others. My thoughts are with the victims and their families.
— Petra Sigmund (@GERonAsia) August 28, 2020
will keep supporting the resilience of the most vulnerable. #ClimateChange remains high on our agenda. @GermanyinPAK @ForeignOfficePk
انہوں نے مزید لکھا کہ میرے جذبات متاثرہ افراد اور خاندان کے ساتھ ہیں، جرمنی اس مشکل گھڑی میں اپنی مدد جاری رکھے گا۔
جرمن دفتر خارجہ کے ایشیاء اورپ یسفک ڈائریکٹر جنرل نے لکھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارے ایجنڈے میں سب سے پہلے ہے۔