احساس ایمرجنسی کیش کی وصولی کی آخری تاریخ میں 15 ستمبر تک توسیع

Published On 30 August,2020 04:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احساس ایمرجنسی کیش کی وصولی کی آخری تاریخ میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش ادائیگیوں کے تحت صوبوں کے لئے حتمی تاریخ میں اس ماہ کی 31 تاریخ سے اگلے ماہ کی 15 تاریخ تک توسیع کر دی ہے۔

 

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور بائیومیٹرک تصدیق کے مسائل کا سامنا کرنے والے اپنی رقوم وصول کر سکیں گے۔