لاہور: سابق انکم ٹیکس انسپکٹر کے گھر چھاپہ، کروڑوں کا کیش برآمد، ملزم گرفتار

Published On 10 September,2020 05:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی ٹیم نے گریڈ 16 کے سابق ملازم کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ مار کر 33 کروڑ کیش اور پرائز بانڈز برآمد کر لئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق چیئرمین نیب کی جانب سے بدعنوان عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے لاہور میں اہم ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔

اس دوران ملزم خواجہ وسیم کیخلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی۔ اس کے گھر سے کروڑوں روپے کیش اور پرائز بانڈز برآمد کر لئے گئے ہیں۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور کے گریڈ 16 کے سابق ملازم کے گھر سے 33 کروڑ کیش اور پرائز بانڈز برآمد ہوئے۔ انٹیلی جنس ونگ کی بڑی کامیابی سے ملزم کیخلاف جاری تحقیقات نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ نیب ٹیم نے سابق انکم ٹیکس انسپکٹر ملزم خواجہ وسیم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
 

Advertisement