لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شدید خطرہ بڑھ گیا، لاہور شہر میں 90 فیصد سے زائد عوام نے ایس او پیز پر عملدرآمد چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق 91 فیصد شہریوں نے ماسک کا استعمال ترک کر دیا ہے جبکہ 88 فیصد شہری سماجی فاصلوں اور ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کرنا بھول گئے ہیں۔ حجام، بیوٹی سیلونز، بازار، شاپنگ مالز، نجی و سرکاری دفاتر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اب ختم ہو چکا ہے تو پھر ماسک اور احتیاطی تدابیر کیوں اختیار کریں۔