لاہورہائیکورٹ: مریم نواز کو ایف بی آر کی جانب سے ملنے والے نوٹسز معطل

Published On 16 September,2020 02:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز پر عمل درآمد روک دیا۔ عدالت نے فیڈرل بیورو آف ریونیو کو آئندہ سماعت پر جواب کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے لیگی رہنما مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔ مریم نواز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کی جانب سے 6 لاکھ 57 ہزار کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں، قانون کے مطابق سارے ٹیکسز ادا کر رہی ہوں، تمام ٹیکسز ادا کرنے کے باوجود ایف بی آر نے ریکوری کے نوٹسز بھجوا دئیے ہیں، عدالت ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز بھی کالعدم قرار دے۔

عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایف بی ار کو مریم نواز کے بھجوائے گئے نوٹسز پر عمل درآمد روک دیا۔