لاہور: (دنیا نیوز) موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں نیا موڑ، وقار کے برادر نسبتی عباس کو رہا کر دیا گیا، دونوں بھائی سلامت اور بوٹا کو بھی چھوڑ دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ موٹروے میں زیر حراست وقار کے بردار نسبتی عباس اور بھائیوں سلامت اور بوٹا کو رہا کر دیا گیا، تینوں کو شک کی بنا پر حراست میں لیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وقار کو بھی جلد رہا کر دیا جائے گا، اس کی ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد اس کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔