اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں محمود الرشید نے وزیراعظم کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جارہا ہے. پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا.
محمود الرشید نے وزیراعظم کو پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ جس میں بتایا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ سے متعلقہ پالیساں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کی گئی ہیں. بلڈرز اور ڈویلپرز کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔