گلگت بلتستان کو مشروط صوبائی حیثیت دینے کے لئے آئینی ترمیم کا فیصلہ: ذرائع

Published On 20 September,2020 06:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو مشروط صوبائی حیثیت دینے کے لئے آئینی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت قانون کے ذرائع کا کہنا ہے گلگت بلتستان پاکستان کا صوبہ ہوگا۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان کی عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں آئین کے آرٹیکل ایک اور 51 میں اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 257 اور 258 میں بھی تبدیلیاں ہونگی۔
 




Recommended Articles