سندھ کو برباد کرنے والے تحریک چلانے کی باتیں کرتے ہیں: حلیم عادل شیخ

Published On 21 September,2020 10:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ کو برباد کرنے والے تحریک چلانے کی باتیں کرتے ہیں، عنقریب ہم لاڑکانہ سے تحریک کا آغاز کریں گے، بلاول کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہماری تحریک کی قیادت کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا شکریہ بلاول بھٹو صاحب آپ کو سندھ کا خیال آگیا اور آپ نے سندھ میں تحریک چلانے کا سوچ لیا، بلاول بھٹو قدم بڑھاؤ ہم آپ کے ساتھ ہے، سندھ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار آپ کی حکومت ہے، اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود سندھ میں ایمبولینس نہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا بلاول صاحب، آپ کے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی وجہ سے آدھا سندھ ڈوبا ہوا ہے، آئیے تحریک چلاتے ہیں دو دن کی بارش سے کراچی ڈوب گیا تھا۔
 

Advertisement