اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہے، عالمی برادری وادی میں جاری بربریت کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، ہمیں امید ہے کشمیریوں کو آزادی ضرور ملے گی۔
امن کے عالمی دن کی مناسب سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے، نوجوانوں کو اغوا کر کے مسلسل لاپتہ کیا جا رہا ہے، کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیر اور فلسطین کے مسائل پر توجہ دے۔