اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی جانب سے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے سے سعودی عرب کے علاقے جیران میں شہری عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ حوثی باغیوں کے حملے میں سویلین بھی زخمی ہوئے۔
#Pakistan strongly condemns attack by Houthi militia that resulted in civilian injuries & damage to civilian property in Jazan Region of Saudi Arabia.
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) September 21, 2020
reiterates its full support & solidarity with KSA against any threats to its security & territorial integrity.@KSAmofaEN
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی، اس کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔