سعودی عرب:5کروڑ ریال کی کرپشن کی تفصیلات جاری، 374ملزم گرفتار

Published On 21 September,2020 07:56 pm

ریاض (روزنامہ دنیا)غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اینٹی کرپشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حالیہ چند ماہ کے دوران سعودی عرب میں بدعنوانی میں ملوث 374 مقامی اور غیرملکی ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کرپشن کی مکمل اور منصفانہ چھان بین کے بعد ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق الریاض کے علاقے میں سرکاری ملازمین کے کرپشن سے متعلق کیسز کی تحقیقات کے دوران 5ملزمان کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے۔ ملزمان نے اپنے عہدے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بنکوں کو غلط معلومات فراہم کیں اور بنک کھاتوں میں غیرقانونی طریقے سے رقم منتقل کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ان ملزمان میں ایک 14 ویں سکیل کا افسر شامل ہے، دیگر ملزمان میں ایک نویں ، ایک 10 ویں سکیل کا افسر شامل ہے ۔