ریاض: (دنیا نیوز) مسجد الحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی، مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی نمائندگی کرتے ہوئے غسل کی کارروائی کی نگرانی کی۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزيز آل سعود نے بیت اللہ کے غسل کی منظوری دی تھی۔ خانہ کعبہ کو ہر سال آب زمزم میں عرقِ گلاب ملا کر غسل دیا جاتا ہے،فرش کو کھجور کے پتوں کی مدد سے تیار کردہ جھاڑو سے صاف کیا جاتا ہے جبکہ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو خوشبووں میں بھیگے سفید کپڑے سے دھویا جاتا ہے۔