ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عدالت نے صحافی جمال خشوگی قتل کے الزام میں 8 افراد کو قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے حتمی فیصلے میں 5 مجرموں کو 20سال قید کی سزا، 1 مجرم کو 10سال جبکہ دو مجرموں کو7سال قید کی سزاسنائی ، فیصلے میں5 مجرموں کی سزائے موت کو قید میں بدل دیا گیا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خشوگی2 اکتوبر 2018 کو ترکی میں واقعہ سعودی سفارت خانے گئے تھے جہاں انکا قتل ہوا۔