اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپنا غیر جمہوری سٹرکچر ہے۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ غیر جمہوری سٹرکچر میرٹ کی بنیاد پر لیڈر شپ کی بجائے صوابدید کی بنیاد پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نوازاور بلاول کا سیدھا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے ؟ جب تک سیاستدان اپنی صفوں میں جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسے آسکتی ہے۔