تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کا عبوری فیصلہ جاری، سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نامکمل قرار

Published On 21 September,2020 06:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کا عبوری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کرنے والی سکروٹنی کمیٹی حتمی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام رہی۔ دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی اور نہ ہی شواہد کو جانچا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کو متعلقہ فورم اور افراد تک رسائی کا مکمل اختیار حاصل تھا۔ تحریک انصاف پاکستان فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن نے 29 مارچ 2018ء کو سکروٹنی کمیٹی بنائی تھی جس کے ٹی او آرز 10 اپریل 2018ء کو تیار کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے ایک مہینے میں اپنی رپورٹ جمع کرانی تھی لیکن سترہ ماہ گزرنے کے بعد کمیشن کو ادھوری رپورٹ پیش کی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمیٹی کو تحقیقات مکمل کرکے چھ ہفتے میں حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
 

Advertisement