لاہور: (دنیا نیوز) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور نے حکومتی فارمولا کے تحت انٹرمیڈیٹ (پارٹ سیکنڈ)امتحان سالانہ 2020ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
امتحنات میں کامیابی کا تناسب 99.43 فیصد رہا۔ طالب علم 80029 پر ایس ایم ایس کرکے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔
اس بارے میں چیئرمین پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے بتایا کہ اس امتحان میں ایک لاکھ 91 ہزار سے زائد طالب علموں نے داخلہ فارم جمع کروائے جن میں سے حکومتی فارمولا کے تحت ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد امیدوار کامیاب قرار پائے۔
اس طرح سے کامیابی کا تناسب 99.43 فیصد رہا۔ لاہور بورڈ کی جانب سے امتحانی نتائج بورڈ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دئیے گئے ہیں جبکہ طالب علم 80029 پر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔
چیئر مین بورڈ نے کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو مبارک دیتے ہوئے اُن کے مستقبل کے تعلیمی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔