اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ لیڈر عالمی امور سمیت غریب ملکوں کے واپس کرنے پر زور دیتا ہے جبکہ تاجر کالا دھن بچانے کیلئے ترلے کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مشیر برائے پارلیمانی امور نے لکھا کہ لیڈر اقوام متحدہ سے اسلاموفوبیا (Islamophobia) کے خلاف فلسطین کی ریاست، کشمیر کی آزادی اور غریب ملکوں کے پیسے واپس کرنے پر زور دیتا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں بابر اعوان نے مزید لکھا کہ سیاسی تاجر NRO نیب، منی لانڈرنگ سے ریلیف اور 7 نسلوں کے لئے کالا دھن بچانے کے ترلے کرتے ہیں۔ عمران اور مخالفوں میں فرق صاف ظاہر ہے۔
لیڈر UN سے Islamophobia کے خلاف، فلسطین کی ریاست، کشمیر کی آزادی اور غریب ملکوں کے پیسے واپس کرنے پر زور دیتا ہے۔ سیاسی تاجر NRO، نیب اور منی لانڈرنگ سے ریلیف اور 7 نسلوں کے لئے کالا دھن بچانے کے ترلے کرتے ہیں۔ عمران اور مخالفوں میں فرق صاف ظاہر ہے۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) September 26, 2020