اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے پیر کو سپیکر کی طرف سے طلب کردہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گلگت بلتستان کے انتخابات اور انتخابی اصلاحات کے لئے اجلاس طلب کیا ہوا ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے فیصلے کے بارے میں ٹوئٹر جاری کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر اور وفاقی وزراء کا گلگت بلتستان میں انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں، ہم گلگت بلتستان کے انتخابات میں وفاقی حکومت کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔
The Speaker National Assembly & Federal ministers have nothing to do with elections in GB. We condemn the interference of federal government in the elections. My party will only be engageing with the Election Commission GB on our demands for fair elections. #gbkafaisla_gbwalonka
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 26, 2020
انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے مطالبات کے حوالے سے میری پارٹی صرف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے رابطے میں رہے گی۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف نے بھی آج اپنے اجلاس میں اسپیکر کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو گلگت بلتستان الیکشن پر اجلاس بلانے کا اختیار نہیں، مسلم لیگ ن بائیکاٹ کرے گی۔