اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کر لیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے ۔ یہ اجلاس قومی اسمبلی کا 26جبکہ تیسرے پارلیمانی سال کا دوسرا اجلاس ہو گا۔