بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع

Published On 27 September,2020 06:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوامیں بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کالام 10، پارا چنار 08، میر کھنی 05، بونجی 08، گوپس 05، گلگت 04، بگروٹ 03 اور ہنزہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت 42، شہید بینظیر آباد، بہاولپور، خانیوال اور سبی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔