راولپنڈی: (دنیا نیوز) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے افسر کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بزدل دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ دہشت گردوں نے پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز رات گئے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے پٹرولنگ کر رہی تھی۔ کیپٹن عبداللہ ظفر شہید پٹرولنگ پارٹی کی قیادت کر رہے تھے
دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہو گئے۔ شہید عبداللہ ظفر کا تعلق کوہاٹ کے علاقے لاچی سے تھا۔