قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے دفاع کا شمالی وزیرستان کا دورہ، پاک فوج کے کردار کو سراہا

Published On 29 September,2020 10:04 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے دفاع نے چیئرمین امجد علی خان کی سربراہی میں شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا۔ وفد نے علاقے میں امن وامان کی بحالی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمیٹی ارکان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔ وفد کو آپریشن ردالفساد اور خفیہ معلومات پر ہونے والی کارروائیوں اور علاقہ کی سماجی معاشی ترقی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وفد نے علاقے میں حالات معمول پر لانے اور ملک میں امن واستحکام کے لیے بھی پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ وفد نے وطن کے دفاع میں عظیم قربانیاں دینے والے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

 

Advertisement