شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس، سندھ حکومت کا 2 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

Published On 30 September,2020 06:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر 2 اکتوبر بروز جمعہ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے عرس کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی برصغیر کے عظیم صوفی شاعر تھے۔ آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے اچھائی کا پیغام عام لوگوں تک پہنچایا۔ شاہ عبدالطیف بھٹائی کی ولادت 1689ء، 1101ھ میں موجودہ ضلع مٹیاری کی تحصیل ہالا میں ہوئی۔