لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج شہباز شریف نہیں پنجاب کے عوام کی ترقی گرفتار ہے، پنجاب میں چار میٹرو، اورنج ٹرین، 5 ہزار 500 میگاواٹ بجلی دینے والا گرفتار ہے۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف آج گرفتار ہے جبکہ نالائق، نااہل چور اور جھوٹا ملک پہ مسلط ہے، پشاور بی آر ٹی میں 120 ارب کے کھڈے کھودنے والا عوام پر مسلط ہے، عمران خان کے خوف نے شہباز شریف کو گرفتار کروا دیا، پنجاب کو پی کے ایل آئی، کارڈیالوجی، کڈنی سنٹرز، دانش سکول، ہسپتال، سکول یونیورسٹیز دینے والا گرفتار اور ادویات چور عوام پہ مسلط ہے۔