گلگت: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی مہم کے دوران سرکاری اداروں کے سربراہان کی تصاویر استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے ایک بیان میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار بینرز، پوسٹرز اور پینا فلیکس سمیت تشہیری مواد میں ان تصاویر اور ناموں کے استعمال سے اجتناب کریں۔
انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
گلگت بلتستان میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے جو بروز بدھ مکمل ہو جائے گا۔
گلگت بلتستان اسمبلی کی چوبیس نشستوں پر ووٹنگ کا عمل پندرہ نومبر کو ہوگا۔