اسلام آباد: (اے پی پی) الیکشن کمیشن آپ پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کروائی ہے کہ وہ اپنی جماعت کے مالی سال 2019-20ء کے حسابات کے گوشوارے 29 اگست تک جمع کروا دیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سالانہ آمدن اور اخراجات، فنڈز کے ذرائع اور اثاثوں کی تفصیلات چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم کی اکاﺅنٹس کے آڈٹ کی رپورٹ اور پارٹی کے کسی عہدیدار جو سربراہ کی طرف سے اختیار کا حامل ہو کی طرف سے کسی ممنوع ذرائع سے فنڈز حاصل نہ کرنے، درست مالی پوزیشن کا سرٹیفیکیٹ کے ہمراہ 29 اگست تک جمع کرائیں۔
الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق ہر سیاسی جماعت کے لئے مالی سال کے اختتام کے 60 دنوں کے اندر اپنے حسابات کی تفصیلات جمع کرانا قانونی ضرورت ہے۔