کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے 2 جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر کو 23 اکتوبر کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ صدارتی آرڈیننس غیر آئینی و غیر قانونی ہے، اسمبلی کے ذریعے ترمیم کیلئے 2 تہائی اکثریت ہونی چاہیئے، 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبائی حکومت کے ہیں، عدالت سے استدعا ہے صدارتی آرڈیننس غیر قانونی ہے، کالعدم قرار دیا جائے۔