صدر مملکت سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی ملاقات، سیکیورٹی امور پر گفتگو

Published On 08 October,2020 09:17 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نے ملاقات کی جس میں اہم سیکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی۔

صدر مملکت نے بحریہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے پر ایڈمرل محمد امجد خان کو مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی زیر قیادت پاک بحریہ کامیابی سے بحری چیلنجز پر قابو پائے گی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی نے گوادر بندرگاہ اور سی پیک کے سمندری راستوں کو سیکورٹی فراہم کرکے بحری سرحدوں کے دفاع اور ملک کے معاشی مفادات کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
 

Advertisement