کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سندھ حکومت نے ایک ماہ تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
شہر میں بگڑتی صورتحال کے تناظر میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی سے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ گزشتہ دنوں مولانا عادل خان پر قاتلانہ حملے میں ڈرئیوار سمیت جاں بحق ہو گئے تھے۔