لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ ملک دشمنوں کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تشددپھیلانےوالےاسرائیل اوربھارت کےایجنٹ ہیں، حکومت اورعلماء نےمل کربھارتی سازش ناکام بنائی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کو مولانا عادل کو سکیورٹی فراہم کرنی چاہیئے تھی، مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ ملک دشمنوں کی سازش ہے۔دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات اور انتشار پھیلے،ملک دشمنوں نےپہلے بھی مختلف مواقع پرامن وامان کوخراب کیا۔
مولانا طاہراشرفی نے کہا کہ بھارت کوافغانستان میں شرمندگی کاسامناکرنا پڑا جس کا بدلہ اب بھارت افغان سرزمین کوپاکستان کیخلاف استعمال کرکے چکاناچاہتا ہے۔ ،انہوں نے کہا کہ علما پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کےمحافظ ہیں، وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ سےبھی رابطہ ہواہے، آئندہ کیلئےلائحہ عمل طےکریں گے۔
مولاناطاہراشرفی کا مزید کہنا تھا کہ یونین کونسل کی سطح تک مذہبی آہنگی کونسل قائم کریں گے، شرپسندی پھیلانےوالوں کےخلاف نرمی نہیں برتی جائے گی، نفرت اور تشددکے بیج بونے والےاسرائیل اوربھارت کےایجنٹ ہیں۔