جیسنڈا کے طرز عمل نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے: وزیراعظم عمران خان

Published On 17 October,2020 09:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا کے طرز عمل نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ پاکستانیوں کے بھی دل جیت لیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے نیوزی لینڈ کے الیکشن 2020ء کے دوران جیسنڈا آرڈرن کو جیت پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ الیکشن: جیسنڈا آرڈرن نے دوسری مرتبہ میدان مار لیا

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کومزیدتقویت دینےکےخواہاں ہیں۔ جیسنڈا کے طرز عمل نے نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ پاکستانیوں کے بھی دل جیت لیے۔ 

Advertisement