اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل نہ کیا گیا تو ہم زندگیوں اور ذریعہ معاش دونوں سے محروم ہو جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اپنی ٹوئٹس میں خبر دار کیا ہے کہ پچھلے ہفتے روزانہ کورونا سے اموات کی شرح 12 تھی جس میں گزشتہ ہفتوں کی نسبت 140 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ ہماری کوتاہی ہے، ہم اجتماعی طور پر ایس اوپیز کو نظر انداز کر رہے ہیں، جس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
Last week daily covid mortality was 12. This is a 140% increase vs few weeks back. We are collectively committing a blunder by recklessly ignoring all sop s & the results have started to show. If we do not change our current path we will lose both lives and livelihoods
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 20, 2020
یاد رہے کہ کورونا وائرس پھیلا اور کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو گئیں، تاہم ایس او پیز پر عمل درآمد سے اس مہلک وائرس پر قابو پایا گیا جس سے انسانی جانوں کو بچانے میں خاصی حد تک مدد ملی۔
لاک ڈاؤن، تعلیمی ادارے، شاپنگ مال، منڈیاں اور بازار کھلنے کے بعد شہری قدرے لاپرواہ ہو گئے ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے ماسک کا استعمال ترک کر دیا، آمنا سامنا ہونے پر بغلگیر اور ہاتھ ملانے میں بھی کوئی ہچکچاہٹ نہ رہی، بار بار ہاتھ دھونے سے بھی اجتناب برتا جانے لگا اور یہ ہی لاپرواہی وائرس پھیلنے کا پھر سے سبب بن رہی ہے۔