کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ نے لسبیلہ پولیس کانسٹیبلز کی حالیہ بھرتیوں کو روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی کی استدعا پر بھرتیوں پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ لسبیلہ کے پاس اور میرٹ پر آنے والے امیدواروں کیساتھ نا انصافی پر ان امیدواروں نے چند دن قبل بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرائی تھی جس پر بلوچستان ہائی کورٹ نے آئی جی پولیس بلوچستان، ڈی آئی جی قلات رینج اور ایس ایس پی لسبیلہ کو نوٹس جاری کر دیئے۔
عدالت نے ماسوائے اقلیت اور خواتین کوٹہ کی تمام بھرتیوں پر عملدرآمد روکنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔