لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات، مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا۔ عثمان بزدار نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے مؤثر اور مربوط اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر طرح کے وسائل مہیا کریں گے، پسماندہ اضلاع میں یونیورسٹیاں قائم کر رہے ہیں، یونیورسٹیوں کے امور میں مزید بہتری لائیں گے، ایچ ای سی کے ساتھ مشاورت کر کے مزید اقدامات اٹھائیں گے، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مؤثر میکنزم تشکیل دیا جائے گا، معیاری تعلیم دے کر نوجوانوں کو با اختیار بنائیں گے۔