لاہور: (دنیا نیوز) گردہ کی جان لیوا بیماری سے نڈھال خاتون کی سنی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مفت علاج کیلئے ہدایات جاری کردی۔
سینئر صحافی نے ایک روز قبل ایک مریضہ کی روداد ٹویٹ کی تھی جس کے گردے فیل ہو چکے ہیں۔ مریضہ کا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہونا تھا جبکہ دل کی بیماری کی وجہ سے مریضہ اس وقت ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں، جس پر انہوں نے متاثرہ خاتون سے رابطہ کیا۔
دل کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد مریضہ پی کے ایل آئی شفٹ کر دی جائے گی۔ جہاں اس کا 100 فیصد مفت علاج ہوگا۔