لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت آج اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے پالیسی کی تشکیل کے لئے اہم فیصلے کرے گی۔
پنجاب حکومت آج امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیکر انتظامیہ کو اقدامات کی ہدایات جاری کرے گی، وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس میں اہم اقدامات کی منظوری دی جائے گی۔
مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور امن و امان کے ذمہ دار اداروں کے سربراہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، گوجرانوالہ کے اپوزیشن کے جلسے کے حوالے سے بھی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
پنجاب کے اعلی حکام اور امن و امان کے ذمہ دار ادارے صوبائی حکومت کو بریف کریں گے، اپوزیشن کو گوجرانوالہ کے جلسہ کے حوالے سے حکومتی فیصلے سے کب آگاہ کیاجائے گا، یہ معاملہ بھی آج زیر غورآئے گا۔ اپوزیشن کے جلسے کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات کی اجلاس سے منظوری حاصل کی جائے گی۔