لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کیساتھ کھیلنے والے بیوروکریٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عثمان خالد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری عثمان خالد پر 7 الزامات عائد کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق عثمان خالد پر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کو سازش کے تحت بدنام کرنے کا الزام ہے۔ عثمان خالد پر بغیر کسی وجہ کے 6،6 ماہ تک فائلیں روکنے کا بھی الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق عثمان خالد کیخلاف پنجاب ہائر ایجوکیشن نے بھی چارج شیٹ جاری کی تھی۔ پی ایچ ای سی کے مطابق عثمان خالد نے ادارے کو بدنام کرنے کیلئے الزامات لگائے۔ پی ایچ ای سی کے مطابق عثمان خالد نے بدنام کرنے کیلئے ایکریڈیشن کمیٹی پرالزامات لگائے، انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، عثمان خالد پر وائس چانسلرز کیساتھ ہتک آمیز رویہ، نازیبا الفاظ کے استعمال کا الزام ہے۔ پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیز کے متعدد وائس چانسلرز، اساتذہ نےعثمان خالد کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔