کورونا وبا پھیلی تو ذمہ دار پی ڈی ایم قیادت ہوگی، جلسہ ملتوی کیا جائے: لیاقت شاہوانی

Published On 23 October,2020 03:47 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ پر امن احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، جلسے میں شرکت کیلئے دیگر صوبوں سے آنیوالے افراد اپنے ساتھ کورونا لائیں گے، وبا پھیلی تو ذمہ دار پی ڈی ایم قیادت ہوگی، سیکورٹی خدشات کے باعث جلسہ ملتوی کیا جائے۔

لیاقت شاہوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کیلئے کوئٹہ کا ہی انتخاب کیوں کیا گیا، نیکٹا کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے، نیکٹا کے سیکیورٹی الرٹ کو بلوچستان حکومت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، نیکٹا کی طرف سے کلئیرنس کے بعد پی ڈی ایم بہتر طریقے سے جلسہ کرسکے گی، ہم نے پی ڈی ایم جلسہ کیلئے رخنہ ڈالا نہ ڈالیں گے، ہم پی ڈی ایم کے شرکاء کو ماسک اور سینیٹائزر فراہم کر رہے ہیں۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا پی ڈی ایم قیادت انتہائی ذمہ دارقیادت ہے، 4 سال قبل بلوچستان میں شام ہونے کے بعد کوئی گھر سے باہر نہیں نکل سکتا تھا، 4 سال قبل بلوچستان میں شام کے بعد ہُو کا عالم ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم قیادت کی تیاری نہیں تھی اس لئے انہوں نے 2 مرتبہ تاریخیں تبدیل کی، بلوچستان میں لوگ بہتر زندگی گزار رہے ہیں، پی ڈی ایم قیادت اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے کوئٹہ جلسہ معطل کرے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے