کوئٹہ میں بڑھتی مہنگائی، چینی 65 سے بڑھ کر 120 روپے کلو تک جا پہنچی

Published On 23 October,2020 09:59 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے آٹا چینی، دالیں جیسی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے نے شہریوں پر معاشی بوجھ ڈال دیا ہے، چینی 65 روپے سے بڑھ کر 120 روپے کلو تک جا پہنچی۔

صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔ چینی 65 روپے کلو سے بڑھ کر 120 روپے فی کلو فروخت کی جاری ہے۔ چینی سے تیار کی جانے والی مختلف اقسام کی مھٹایاں شوقین افراد کے لیے اب مہنگی ہوگئی ہیں۔ مٹھائی 580 سے بڑھ کر 700 فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ گرم گلاب جامن 450 روہے اور گاجر کا حلوہ 650 روپے کلو تک جا پہنچا جس سےغریب اور متوسط طبقہ بری طرح متا ثر ہوا ہے۔

شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں زیادہ تر لوگ مھٹائی کا ہی استمال کرتے ہیں لیکن اب مہنگا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

مٹھائیوں کے ساتھ ساتھ اب بیکری کی اشیاء بھی چینی مہنگی ہونے کی وجہ سے گراں ہو گئی ہیں، مختلف اقسام کے بسکٹ بھی 450 سے 500 میں فروخت ہو رہے ہیں۔
 

Advertisement