راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک آرمی کیساتھ جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے روس کا سپیشل فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔
روسی دستے دو ہفتہ طویل جاری رہنے والی جنگی مشق ‘’دورزباہ فائیو’’ میں حصہ لے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کی انسداد دہشت گردی تجربہ سے فائدہ اٹھانا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سکائی ڈائیونگ اور لوگوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے چھڑانا بھی مشقوں میں شامل ہے۔
#Russian Federation Special Forces’ contingent arrived in Pakistan for 2 weeks long joint exercise DRUZHBA 5. The exercise is aimed at sharing both armies experiences in counter terrorism domain. Sky diving & hostage rescue operations will be highlights of exercise #DRUZHBA. pic.twitter.com/XUeO5XCgRt
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 5, 2020
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آرمڈ فورسز کے دستے کی فوجی مشقوں کیوکاز کی افتتاحی تقریب میں شرکتخیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں پاکستان آرمڈ فورسز کے دستے نے روس میں ہونیوالی فوجی مشقوں کیوکاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔
ان مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔ روس کے علاقے سترکھان میں منعقد ہونے والی فوجی مشقیں 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت اس فوجی مشقوں میں شرکت سے آخری وقت میں بھاگ گیا تھا۔ دفاعی ماہرین نے بھارتی فیصلے کو بچگانہ اور تنگ نظری قرار دیا تھا۔
پاکستان نے گزشتہ سال اسی سلسلے کی ٹی سنٹر 2019ء میں بھرپور شرکت کی تھی۔ پاکستان سمیت قازقستان ، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شریک ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ ہر سال منعقد ہوتی ہیں۔ دروزبہ دوستی کے ٹائٹل سے مشقیں 2016ء سے شروع ہوئی تھیں۔ اب تک دروزبہ کے سلسلے کی چار فوجی مشقیں ہو چکی ہیں، ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی اور سپیشل آپریشنز کے پہلو شامل ہیں۔