پاکستان کیخلاف بھارتی دہشتگردی، ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر سفیروں کو پیش

Published On 16 November,2020 04:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں تعینات سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملکوں کے سفیروں کو پاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی اور کالعدم تنظیموں کی معاونت کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر پیش کر دیے گئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملکوں کے سفیروں کو پاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی اور کالعدم تنظیموں کی معاونت کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر پیش کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پیر کو پاکستان میں تعینات سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو دفتر خارجہ میں بریفنگ دی گئی۔

سفیروں کو پاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر دیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ بھارتی مہم جوئی اور اقدامات سے امن کو خطرات لاحق ہیں۔