پشاور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ نون کے رہنما امیر مقام کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جلسے کیلئے کنٹینر دینے کی بات کی تھی، اب کورونا کے پیچھے چھپ رہے ہیں، حکومت کو گھربھیج کر ہی دم لیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پشاور کا جلسہ ضرور ہو گا، مذاکراتی کمیٹی کو نہیں مانتے، حکومت اہل ہی نہیں تو کیا مذاکرات کریں، اللہ خیر کرے گا کورونا سے متعلق احتیاط کریںگے، ایس او پیز پرعمل کریںگے۔ انہوں نے کہا جن لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی وہ آج جیلوں میں ہیں، نا جرم کا پتا ہے نا کوئی ثبوت ہیں، ہر مشکل میں عوام کے ساتھ رہا ہوں۔
امیر مقام کا کہنا تھا عمران خان نے مافیا پال رکھے تھے وہ اب پاکستان کی عوام سے وصول کر رہے ہیں، قوم کے لیے مشکل ترین دور ہے، اسی لیے ہم نے پی ڈی ایم بنائی ہے، پی ڈی ایم کی تحریک زورو شور سے چلی گی، اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، ہائیکورٹ نے اجازت دی تو آج جلسہ کر رہے ہیں۔