لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور ایکشن کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کو عثمان بزدار نے عوامی ریلیف کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے روزگار سکیم، میڈیسن کارڈ، باہمت بزرگ پروگرام، سہولت بازاروں میں سستی اشیا کی فراہمی سے بھی آگاہ کیا۔
عمران خان نے ہدایت کی کہ ناجائز منافع خوروں کیخلاف اقدامات کیے جائیں، عوامی ریلیف کے منصوبوں میں تیزی لائی جائے، پنجاب کے مختلف اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔