پولیو زدہ اپوزیشن ملکی ترقی کو اپاہج کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے: فردوس عاشق

Published On 29 November,2020 10:44 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتی ہیں کہ پولیو زدہ اپوزیشن ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو اپاہج کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ راہزنوں کا ٹولہ ہے، اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد کورونا کا پروموٹر بن چکا، جلسوں سے حکومت نہیں جائے گی لیکن کورونا ضرور گھر گھر آ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عقل سے ناپید اپوزیشن کے جعلی لیڈروں کو صورتحال کا ادراک نہیں، ایک شہزادہ کورونا کا شکار ہو کر اپنے محل میں بیٹھا ہے لیکن پھر بھی جلسوں پر بضد ہے، جاتی امراء کی مہارانی کو عوام سے نہیں اقتدار سے غرض ہے، پشاور جلسے کے بعد کورونا کیس بڑھ گئے لیکن انہیں احساس ہی نہیں، ملتان میں ایک بار پھر تماشہ لگایا جا رہا ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ بزدار حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار صوبےکے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
 

Advertisement