پیپلزپارٹی کو ملتان سے لوگ نہ ملے، سندھ سے کرائے پر بھجوایا جانے لگا: شہباز گل

Published On 29 November,2020 01:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ملتان سے لوگ نہیں ملے تو سندھ بھر سے کرائے پر لوگوں کو بھجوایا جانے لگ، عوام ان کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کر چکے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پی ڈی ایم کے ملتان میں کل ہونے والے جلسے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور جلسے کے بعد ان کی عوامی حیثیت کھل کر سامنے آ چکی۔ یہ اب سندھ سے لوگوں کو کرائے پر ملتان بھجوا رہے ہیں، ٹرانسپورٹ، کھانا، دیہاڑی ملے گی کورونا کی پرواہ نہیں کرنی۔

واضح رہے کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ٹھن گئی ہے، ملتان میں پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 40 سیاسی کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کو 30 روز کیلئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔

سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد پی ڈی ایم نے آج اہم ملتان میں مشترکہ اجلاس بھی طلب کیا ہے جس کی صدارت مولانا فضل الرحمن کر رہے ہیں۔
 

Advertisement