سلیم مانڈوی والا کے نیب پر الزامات، چیئرمین نیب نےنوٹس لے لیا

Published On 29 November,2020 02:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سلیم مانڈوی والا کے نیب پر الزامات کا نوٹس لے لیا، انہوں نے کیس کا متعلقہ ریکارڈ بھی فوری طلب کیا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے نیب پر الزامات ، چیئرمین نیب نے راولپنڈی دفتر سے کیس کا قانون کے مطابق جائزہ لینے تک تاحکم ثانی مزید کاروائی روکنے کا حکم دے دیا۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ تمام پارلیمنٹرین کا قانون کے مطابق احترام کرتے ہیں، نیب قانون کے مطابق چیئرمین سینیٹ سے بھی موقف معلوم کرے گا، کیس کا قانون کے مطابق اور ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلیم مانڈوی والا کا موقف معلوم کیا جائے گا تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جا سکیں، اگر کسی صوبائی اور وفاقی ہسپتال سے ریکارڈ منگوانا ہوا تو پہلے رابطہ کیا جائے گا، کورونا کے دوران حتی المقدور کوشش کی جائے گی کہ کوئی متعلقہ ریکارڈ طلب نہ کیا جائے۔
 

Advertisement