اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے چڑیا گھر میں تین دہائیاں گزارنے والے ہاتھی کاون کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے کمبوڈیا روانہ کر دیا گیا۔
ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ عدالتی حکم پر اسلام آباد چڑیا گھر سے رہائی پانے والے کاون ہاتھی کو عملے سمیت روسی ساختہ خصوصی طیارے سے کمبوڈیا روانہ کر دیا گیا ہے، کاون ہاتھی کو گذشتہ شب 8 بجے روانہ کیا جانا تھا لیکن بھارت کی جانب سے طیارے کو اجازت نہ ملنے پر کاون ہاتھی روانگی میں تاخیر ہوئی۔
کاون ہاتھی کو الصبح خصوصی پروازسے براستہ نیو دہلی کمبوڈیا روانہ کر دیا گیا، اسلام آباد چڑیا گھر سے کاون ہاتھی کو خصوصی کنٹینر میں اسلام آباد ائیر پورٹ لایا گیا تھا جہاں کرین کی مدد سے کاون کو جہاز میں لوڈ کیا گیا۔