کورونا کی دوسری لہر بے قابو، مزید 58 افراد جاں بحق، اموات 8 ہزار سے متجاوز

Published On 06 December,2020 09:37 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کی دوسری لہر بے قابو ہو گئی، مزید 58 افراد موت کی گہری کھائی میں جا سوئے، اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 361 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں تین ہزار 308 نئے مریض سامنے آئے ہیں، مہلک وائرس سے 4 لاکھ 16 ہزار 499 شہری متاثر ہو چکے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار 126 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 82 ہزار 473 کیسز سامنے آئےہیں، پنجاب میں ایک لاکھ 22 ہزار 955 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 220، بلوچستان میں 17 ہزار 440 جبکہ آزاد جموں کشمیر میں 7 ہزار 278 افراد وبا میں مبتلا ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 ہزار 719 اور اسلام آباد میں 32 ہزار414 بتائی گئی ہے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 57 لاکھ 54 ہزار 986 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں سے 41 ہزار 645 کورونا ٹیسٹ گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثر 2 ہزار 436 مریضوں کی حالت تشویشناک ہےجبکہ 3 لاکھ 55 ہزار 12 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


 

Advertisement